شوگرمافیاکااہم کارندہ میرپورخاص سے گرفتار ایف آئی اے کے دوران تفتیش اہم انکشافات

کراچی (این این آئی)شوگرمافیا کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں،ایف آئی اے کرائم سرکل میرپورخاص نے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافے میں ملوث شوگرمافیا کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم کی شناخت جگل کشور کے نام سے ہوئی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جگل کشور نامی فری لانس بروکر دیگر 11 سٹے بازوں کے ساتھ چینی کے داموں میں مصنوعی اضافے میں ملوث ہے۔ ملزم جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کے علاوہ میرپور خاص کی تین شوگر ملز کے ساتھ کام کرتا رہا ہے۔ملزم اور اس کے ساتھی کسی شوگر مل

کے باقاعدہ بروکر نہیں ہیں۔ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ شوگر مافیا کے مختلف واٹس گروپ کے ذریعے سٹے بازی میں ملوث ہے، جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔اس ضمن میں ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر وصی اللہ بھٹی نے بتایاکہ ملزم کے 7 مختلف بے نامی اکائونٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کے سٹے بازی کے شواہد سامنے آئے ہیں، مذکورہ اکائونٹس کے علاوہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے بے نامی اکائونٹس کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *