والدہ اور بھائی کے بعد معروف شاعرہ کا بھی کورونا سے انتقال

لاہور(این این آئی) پنجابی ادب کی معروف شاعرہ وادیب کرن وقار کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں،مرحومہ کی والدہ او ربھائی بھی کورونا وائرس کیو جہ سے انتقال کر چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ و ادیب کرن وقار کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملیں۔کرن وقار نے صرف 34برس کی عمر پائی جبکہ ان کی ایک شیرخوار صاحبزادی بھی ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرن وقار کچھ دن سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق اس سے قبل کرن وقار کی والدہ اور بھائی بھی کورونا وائرس کا

شکار ہوکر انتقال کرگئے تھے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *