پاکستان کی ٹی 20 سیریز ملتوی کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان رواں سال کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کو ملتوی کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین جون 2020 میں دو میچوں پر مشتمل سیریز انگلینڈ میں کھیلی جانی تھی تاہم اسے کورونا وبا کے خطرات کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔جس کے بعد اس سیریزکو رواں سال شیڈول کیا گیا تھا، تاہم آئی سی سی ورلڈکپ اور دیگر ٹورنامنٹس شیڈول ہونے پر سیریز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔کرکٹ آئرلینڈ کے پرفارمنس ڈائریکٹر ہولڈزورتھ کا کہنا ہے کہ یہ ایک شرم

کی بات ہے خاص طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سال میں لیکن ہمارے پاس جولائی میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین اور اگست میں زمبابوے کے خلاف پانچ میچز ہیں۔تاہم ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان ٹیم کے دورہ کی تاریخ کو دوبارہ سے ترتیب دیں لیکن اس حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔دوسری جانب پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سلیم یوسف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد پھر ٹیم مینجمنٹ کو بلائیں گے، جہاں ٹیم میں خوبیاں ہیں وہیں کئی خامیاں نظر آئی ہیں۔چیئرمین کرکٹ کمیٹی سلیم یوسف نے کہا کہ ہے جنوبی افریقہ سیریز کے بعد کرکٹ کمیٹی کامیابی پر بھی ٹیم مینجمنٹ کو مدعو کرے گی، ٹیم کی کامیابی پر سب خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلی میٹنگ میں ٹیم مینجمنٹ کو بلا کر خامیوںپر گفتگو کی جس کا فائدہ یہ ہوا پاکستان ٹیم اچھے نتائج دینے لگی۔سلیم یوسف کے مطابق جب ٹیم ٹور پر ہو اس دوران کمیٹی کی میٹنگ بلانا مناسب نہیں،ٹیم کے مڈل آرڈر میں بہتری کی گنجائش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ون ڈے کو آخری گیند تک نہیں جانا چاہیے تھا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *