ڈسکہ الیکشن اسلحہ کی نمائش پر 9 افراد گرفتار

ڈسکہ( آن لائن ) این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی عمل کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کے دوران 9 افراد کو اسلحہ کی نمائش کرنے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد سے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں تفتیش کر رہے ہیں، ملزمان سے 2 رائفل، آٹو گن اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے

ہے۔ ملزمان کو پولیس اور رینجرز نے گرفتارکرکے تھانہ پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا ہے ۔دریں اثنا ڈسکہ میںحلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ (ن )کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر تے وقت اپنے ہی ایجنٹ سے سوال کیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی جواب ملنے پر کارکنان قہقہے لگاتے رہے۔ہفتہ کو اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب نوشین افتخار پولنگ اسٹیشن نمبر 344 کے پر پہنچی جہاں انہوں نے اپنے ہی پولنگ ایجنٹ سے سوال کر لیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی جس پر پولنگ ایجنٹ نے نوشین افتخار کو جواب دیا کہ میں آپ ہی کا پولنگ ایجنٹ ہوں،اس سوال و جواب پر کارکنان نے زور دار قہقہے لگائے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *