ڈسکہ ضمنی انتخاب، ن لیگ کو واضح برتری حاصل

ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 75 ڈسکہ میں وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار 14330 ووٹوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہیںجبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی 7422 ووٹوں کے ساتھ بہت پیچھے ہیں، دوسری جانب جیو نیوز نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا ہے، انہوں نے 28 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بتائے ہیں جن کے مطابق

ن لیگ 9348 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف 5289 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہے۔دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ (ن)کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر تے وقت اپنے ہی ایجنٹ سے سوال کیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟ جواب ملنے پر کارکنان کے قہقہے بلند ہوئے۔ ہفتہ کو اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب نوشین افتخار نے پولنگ اسٹیشن نمبر 344 کے دورے کے موقع پر اپنے ہی پولنگ ایجنٹ سے سوال کر لیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟جس پر پولنگ ایجنٹ نے نوشین افتخار کو جواب دیا کہ میں آپ ہی کا پولنگ ایجنٹ ہوں،اس سوال و جواب پر کارکنان کے قہقہے بلند ہوئے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *