ڈسکہ ضمنی انتخاب، 18 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے بعد حیران کن صورتحال

ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 75 ڈسکہ میں وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، 18 پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے،ان غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے علی اسجدملہی 8 ہزار 891 ووٹ لیکرآگے ہیں اور جب کہ ن لیگ کی نوشین افتخار 7 ہزار 996 ووٹ لیکرپیچھے ہیں، اس طرح اٹھارہ پولنگ اسٹیشنز سے مجموعی طور پر تحریک انصاف اب تک کامیابی سمیٹی ہوئے ہیں، دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کی
چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان

کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ (ن)کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر تے وقت اپنے ہی ایجنٹ سے سوال کیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟ جواب ملنے پر کارکنان کے قہقہے بلند ہوئے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *