ہم دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیت چکے ہیں، حتمی نتائج سے قبل ہی ن لیگ کا جیت کا دعویٰ

ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور ن لیگ میں این اے 75 ڈسکہ میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے، اس حوالے سے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ ہم دس ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیت چکے ہیں، حتمی نتائج آنے سے قبل لیگی رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ این اے 75 ڈسکہ میںوقت ختم  ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 360 پولنگ اسٹیشنز میں سے 47 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے

کے مطابق ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار 15316 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی 14081ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں، دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 55 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تحریک انصاف کے اسجد ملہی 17166 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کی نوشین افتخار 145555 ووٹ لے کر پیچھے ہیں،دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ انتخابی عمل کی چیف الیکشن کمشنرخود مانیٹرنگ کر تے رہے۔حلقہ این اے 75 میں مسلم لیگ (ن)کی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ کاسٹ کر تے وقت اپنے ہی ایجنٹ سے سوال کیا کہ آپ کہاں سے ہیں جی؟ جواب ملنے پر کارکنان کے قہقہے بلند ہوئے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *