آر او ،ن لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخرکامیاب ہوئے تحریک انصاف نے ڈسکہ الیکشن ہارنے کا الزام آر او پر عائد کردیا

ا سلام آباد ( آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کیبھرپور معاونت کرتے ہوئے (ن) لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔ اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو (ن) لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔معاون خصوصی

کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کے ساتھ بھی تھا۔ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود پنجاب حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو علم ہوگیا ہے کہ عمران خان کے نزدیک اخلاقیات الیکشن جیتنے سے زیادہ اہم ہے ۔اتوا رکے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے گزشتہ روز ہونے والے ڈسکہ الیکشن میں دو باتیں اہم تھیں اور ان کو پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے لیڈر کے لئے اخلاقیات الیکشن جیتنے سے زیادہ اہم ہے ورنہ اس ملک میں الیکشن جیتنا کوئی مشکل کام نہیں ۔شہباز گل نے سوالیہ نشان میں کہا کہ کیا کیا کبھی ن اور پی پی کی حکومتیں ضمنی الیکشن ہاری تھیں؟ دونوں پارٹیاں ہر صورت الیکشن جیتنے کے لئے ماڈل ٹاؤن میں مخالفین کی عورتوں کے منہ گولیاں مارنی ہوتی ہیں۔

موضوعات:

12ہزار درد مندوں کی تلاش

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ….مزید پڑھئے‎

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ….مزید پڑھئے‎

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *