آصف زرداری نے سوئس اکائونٹس سے 60ملین ڈالر نکا ل لیے ، حیران کن انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سوئس اکائونٹس اپنے 60ملین ڈالر نکال لیے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ اب یہ آصف زرداری کے پیچھے سویٹزرلینڈ کیا کرنےجائیں گے کیونکہ یہ اگر وہاں جا کر معلوم کرتے ہیں کہ تو ان کا سوال یہ ہو گا کہ کس اکائونٹ میں پیسےہیں ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ میرے مطابق ترین نہ تو ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں اور نہ ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے ۔

دوسری جانب فاقی حکومت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس اکائونٹس کیس کھولنے کا عندیہ دے ڈالا ہے۔ وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ آصف زرداری اس لئے بری ہوگئےتھے کیونکہ سوئس اکائونٹس کا ریکارڈ نہیں ملا تھا۔ اب یہ سارا ریکارڈ مل چکا ہے ۔ اس ریکارڈ کو غائب کی جانے پر سابق چئیرمین نیب قمر الزمان چودھری کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ میں ملوث 5 لوگوں کے خلاف فوجداری کاروائی کا حکم دیا ہے۔

Leave a Comment