جہانگیر ترین 4دن بعد بڑا کردار کریں گے، حیران کن انکشاف 

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ 4دن بعد جہانگیر ترین بڑا کردار کریں گے۔ اتوار کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کراچی پہنچنے والے رحمن ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی آنے والی ہےجس کے لیے حکومت تیاری کر لے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایس او پیز پر واقعی عمل درآمد نہیں ہو رہا، عوام جہاں زیادہ ہیں وہاں احتیاط کرنا چاہیئے، پوری دنیا میں ویکسین فری

ہے اور ہمارے یہاں کاروبار ہو رہا ہے۔رحمن ملک نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں جیت پارلیمانی سیاست کی ہوئی ہے، ڈسکہ میں نون لیگ کی جیت پیپلز پارٹی کے موقف کی فتح ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *