حکومت میراکوماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم دیگی جس سے اداکارہ 7 افراد کی کفالت کریں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیااور اب اداکارہ کو ماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائیگی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا اصل نام ارتضیٰ زیب ہے، انہوںنے حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی کہ ان کا ڈیفنس میں ذاتی گھر ہے اور 7 افراد کی کفالت ان کی ذمے داری ہے لہذا ان کا نام امدادی رقم لینے کے مستحق فنکاروں میں شامل کیا جائے۔میرا کی درخواست پر ان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا اوراب انہیں حکومت کی جانب سے عید

سے قبل ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔ حکومت کی جانب سے قائم اس فنڈ میں دو ہزار کے قریب فن کار رجسٹرڈ ہیں۔محکمہ اطلاعات وثقافت کی طرف سے 120فنکاروں میں 30 اور 50 ہزار کی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے تھے جس پر انہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں امریکا میں اپنے سسرالیوں کے پاس ہیں اور گزشتہ دنوں ڈاکٹر کے سامنے اپنے رویئے کے باعث دماغی امراض کے ہسپتال میں بھی داخل رہ چکی ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *