مہنگائی کا ایک طوفان آچکا، ایک آنے والا ہے کیونکہ۔۔۔ ایجنسیوں نے وزرا سے متعلق خفیہ رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)92نیوز کے پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشیدنے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن نے جہانگیر ترین کیلئے راستہ نہیں چھوڑا ،شوگر ملز مالکان چینی فروخت نہیں کرتے ، بناتے ہیں جبکہ بروکربیچتے ہیں ،عمران خان کبھیسیاست نہیں سیکھ سکتے ،ان کے اقتدار میں پاکستان کی معیشت نہیں سنبھل سکتی ، پیپلزپارٹی نے ا گلے الیکشن پر نظررکھی ہوئی ہے وہ ترین کی مدد سے سرائیکی بیلٹ اورسرگودھا پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، پی پی سے بات ہورہی تھی لیکن شہلا رضا نے ٹویٹ کر دیا اور

معاملہ بگڑ گیا، ٹویٹ کرنے پر انہیں زرداری سے ڈانٹ پڑی،عمران پی ڈی ایم کے اختلافات سے فائدہ اٹھا سکتے تھے لیکن ترین کے پیچھے پڑ گئے اور موقع ضائع کردیا، ہارون الرشید نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کہتا ہے کہ اعظم خان اور شہزاد اکبر دوریوں کے ذمہ دارہیں لیکن میرے خیال میں کمبی نیشن آئی بی چیف اوراعظم خان ہیں،بہرحال جہانگیرترین اوراس کی ٹھن گئی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کواب مشورہ دیا جارہاہے کہ عثمان بزدار، آئی بی چیف اور کچھ وزرا کو تبدیل کیا جائے، ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ پی ٹی آئی کے بعض وزرا کرپشن میں ملوث ہیں،مہنگائی کا ایک طوفان آچکا، ایک آنے والا ہے ، عمران خا ن سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ اصلاحات کا آغاز کریں لیکن کچھ نہیں کیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *