وزیراعظم سے جہانگیرترین گروپ کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کی رواں ہفتے ملاقات کا امکان ،  عمران خان نے حامی بھر لی گئی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف   کے جہانگیر ترین گروپ   کے  اراکین پارلیمنٹ     کی وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات  کیلئے درخواست موصول  ہوگئی ہے ۔درخواست پر 30سے زائد اراکین کے دستخط  موجود ہیں ۔درخواست میں کہا گیا ہے  کہ وزیر اعظم انہیںملاقات کیلئے وقت دیں ۔ذرائع کے مطابق چھ سے سات ارکان کے   وفد  کی رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کا امکان  ہے     ۔ذرائع  کے مطابق اس ملاقات میں  تحریک انصاف کے سینئر رہنما   وزیر اعظم عمران خان کو  جہانگیر ترین  کے معاملے پر بات کرینگے  تاکہ انکے تحفظات

کو سن کر    معالے کا کوئی مناسب حل نکالا جاسکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  کی طرف سے  حامی  بھر لی گئی ہے اور   رواں ہفتہ منگل یا بدھ کو بنی گالا میں  ملاقات  کا عندیہ بھی دیا  گیا ہے ،جہاں مناسب بندوبست کر لیا گیا ہے ،اس حوالہ سے جہانگیر ترین  گروپ کے وفد کو بھی  اطلاع کر دی گئی ہے،  ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *