پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ، یواین پی)پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار ،22 مئی سے 28 مئی تمام ٹیمیں قرنطینہ کرینگی ،29 مئی سے 31 مئی تک ٹیمیں پریکٹس کرینگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون سے پی ایس ایلسیزن سکس کے بقیہ میچز کاآغاز ہو گا،16 جون کو پلے آف میچزکھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل سیزن سکس کا فائنل 20 جون کوہوگا۔ذرائع کاکہناہے کہ کراچی کنگزدوجون کو ملتان سلطانزسے ٹکرائے گی،کراچی کنگزکا 6 جون کوپشاور زلمی سے ٹاکرا ہوگا،ذرائع کا مزید کہناہے کہ 10 جون کو کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایئرز کا میچ ہو

گا،کراچی کنگزاورلاہور قلندرز 12 جون کو ٹکرائیں گی۔یاد رہے کہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر لیگ کو منسوخ کردیا گیا تھا،انتظامیہ کی جانب سے بقیہ میچز بعد کرانے کااعلان کیا گیاتھا۔دوسری جانب ڈاکٹر فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمیٰ پر مشتمل دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل کی پی ایس ایل سے متعلق رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی جس کو سامنے رکھ کر بورڈ آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پینل نے رپورٹ میں کوویڈ کیسز کی وجوہات سمیت تمام ذمہ داران کا تعین کیا ہے۔

موضوعات:

12ہزار درد مندوں کی تلاش

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ….مزید پڑھئے‎

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *