ڈسکہ ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں رینجرز اور پاکستان آرمی نے پْرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا،پر کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے ذاتی دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے۔10 اپریل 2021کو این اےـ75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب شفاف اور انتہائیپْرامن ماحول میں منعقد ہوا اس سلسلے میں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔ خاص طور پر کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے اس سلسلہ میں ذاتی

دلچسپی لی اور حلقے میں موجود رہے، رینجرز اور پاکستان آرمی نے بھی ضمنی انتخاب کے پْرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔مزید براں پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی مستعدی سے اس قومی فریضہ کو سر انجام دیا، الیکشن کمیشن ان تمام اداروں کے ساتھ اس حلقے کے ووٹرز کا خاص طور سے شکرگزار ہے جنہوں نے اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کیا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈسکہ انتخابات میں (ن )لیگ کی فتح سے بلاول بھٹو کا بیانیہ جیت گیا کہ نظاممیں رہ کر جدوجہد کرنا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ نوشین افتخار نے استعفیٰ دینے کیلئے عمران خان کے امیدوار کو شکست نہیں دی، ہمیں خوشی ہے کہ ن لیگ نے بلاول بھٹو کی بات مان کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیابی سمیٹی۔ انہوںنے کہاکہ ڈسکہ انتخابات کے بعد پوری قوم کے سامنے آگیا کہ اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ڈسکہ کے انتخابات میں ن لیگ سے اپنے کمٹمنٹ کو نبھایا، ڈسکہ میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک اور ریفرنڈم عوام نے جیت لیا

موضوعات:

12ہزار درد مندوں کی تلاش

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ….مزید پڑھئے‎

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ….مزید پڑھئے‎

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *