اعلیٰ عدلیہ کیخلاف ہتک آمیز مواد پی ٹی اے نے ٹوئٹر سے رابطہ کرلیا، بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کی انتظامیہ سے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز ٹوئٹس اور رجحانات (ٹرینڈز) کو فوری طور پر بلاک یاہٹانے کیلئے کہا ہے۔ ٹوئٹر کو خصوصی طور پر بتایا گیا کہ اس طرح کے مواد یا رجحانات (ٹرینڈز) کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی لہٰذا اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہئے، اور تو ہین عدالت سے متعلق مواد اتھارٹی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔پلیٹ فارم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے

غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لئے پی ٹی اے کی درخواستوں پر مؤثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔پی ٹی اے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *