سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ تین سال بعد جیل سے رہا

لاہو ر(این این آئی) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کو تین سال بعد جیل سے رہا کردیاگیا ،احد چیمہ 10 ماہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔بتایاگیا ہے کہ احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی رہائی کی روبکار جاری کی۔ احتساب عدالت کےڈیوٹی جج اسد علی نے روبکار جاری کی۔ احد چیمہ کی رہائی کی روبکار کیمپ جیل پہنچنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے دستخط کے بعد سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہونے پر احد چیمہ کو وہاں سے رہا کردیاگیا۔ احد چیمہ 10 ماہ سے

سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے اورتین سال دو ماہ نیب کے مختلف کیسز میں جیل میں رہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *