مفتی کفایت اللہ گرفتار


مانسہرہ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک پی پی آ ئی، این این آئی )جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمااسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے مانسہرہ میں گھر پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کیا گیاہے ۔بتایا گیاہے کہ مفتی کفایت اللہ کو ریاست کے خلاف بیانات دینے پر گرفتار کرتے ہوئے مانسہرہ جیل منتقلکر دیا گیاہے ۔ جمعیت علمااسلام کے رہنما کو تین پی ایم او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل  اپنے ٹوئٹر پیغام میں مفتی کفایت اللہ نے کہا تھا کہ  ہمارے گھروں

پر دھاوا بول کر بدتمیزی کی گئی دو بیٹے بھائی بہنوئی کو ماورائے عدالت اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھاگیا عدالتی حکم پر انہیں بجائے رہا کرنے فرار کیا گیا۔ اب خدشہ ہے کہ انہیں مقابلے میں مار دیا جائے ان درندوں کی موجودگی میں میرا گھر خواتین و بچے تک غیر محفوظ ہیں۔دریں اثنا جے یو آئی(ف)کے ترجمان نے کہاہے کہ غداری کا مقدمہ مفتی کفایت اللہ پر نہیں عمران خان پر بنتا ہے۔ مفتی کفایت اللہ کے بھائی،بیٹوں اور دیگر اہلخانہ کی گرفتاری پر ترجمان جے یوآئی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، اسلم غوری نے کہاکہ مفتی کفایت اللہ نے جو کچھ کہا اس سے زیادہ عمران خان کہتے رہتے ہیں،غداری کا مقدمہ مفتی کفایت اللہ پر نہیں عمران خان پر بنتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار پر پابندی،بنیادی حقوقسلب کرنا آئین کی توہین،غداری ہے۔ انہوں نے کہاکہ 22کروڑ ہم وطنوں کو انکے حقوق سے محروم کرنے،آئین شکنی پر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مفتی کفایت اللہ کے اہلخانہ کی گرفتاری کس جرم کے تحت کی گئی،عمران خان جو کچھ فوج کے خلاف کہتے رہے اس پر کیا کاروائی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اوچھے ہتھکنڈوں،انتقامی کاروائیوں اور مجرمانہ طرز حکمرانی کا دور جلد ختم ہونے والا ہے۔



Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *