کتنے پاکستانیوں کو اب تک کرونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ؟پتہ چل گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں اب تک 13 لاکھ سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 26 لاکھ10ہزارخوراکیں آئیں جن میں سے 15 لاکھ خوراکیں چیننے بطورتحفہ دیں ،10لاکھ 60 ہزارخریدی گئی۔حکومت نے چین سے 10 لاکھ 60 ہزار، روس سے 50 ہزارکورونا کی خوراکیں خریدی ہیں،مجموعی طورپرپاکستان میں ویکسین کی 26 لاکھ 10ہزارخوراکیں آئیں، 13لاکھ سے زائدشہریوں کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معلوم ہواہے کہ صوبوں کے پاس ویکسین کی 2 لاکھ سے زیادہ اور وفاق کے پاس 10 لاکھ خوراکیں موجودہیں، آئندہ چند

روز میں چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق چین کی 3 کمپنیوں سے ویکسین کی3کروڑخوراکوں کی خریداری کیلئے بات چیت جاری ہے، سائنوفارم،کین سائنو بائیو اور سائنوویک کی خریداری کے لیے معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جب کہ سائنو سے پہلی بار ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں روزانہ اوسطاً 60 سے 65 ہزارافراد کو ویکسین لگائی جارہی ہیں ،اب تک ایک دن میں ویکسین لگائے جانے کی سب سے زیادہ تعداد 78 ہزاررہی۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *