جوبائیڈن انتظامیہ کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ


راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام فریقین کے باہمی اتفاق رائے پر مبنی”افغان زیر قیادت افغانی ملکیت“امن عمل کی ہمیشہ حمایت کریگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی جےبلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان تمام فریقین کے باہمی اتفاق رائے

پر مبنی”افغان زیر قیادت افغانی ملکیت“امن عمل کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو بھی تسلیم کیا اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا وعدہ کیا۔



Leave a Comment