سابق مسٹر پاکستان مجاہد علی کورونا وائرس سے جاں بحق

لاہور (آن لائن) معروف تن ساز اور سابق مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر ایشیا ء کا اعزاز احاصل کرنے والے مجاہد علی کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار گئے۔مجاہد علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت  آنے کے باعث وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے مگر مہلک وائرس کو شکست نہ دے سکے اور آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے۔ تن ساز مجاہد علی لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر تھے، انہوں نے 1992 میں مسٹر پاکستان اور 1996 میں مسٹر جونیئر ایشیاء کا ٹائٹل اپنے نام کیا

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *