مشتعل مظاہرین نے لاہور کے جنرل ہسپتال پر بھی دھاوا بول دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)مشتعل مظاہرین نے لاہور کے جنرل ہسپتال پر بھی دھاوا بول دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے مشتعل کارکنان کی جانب سے جنرل ہسپتال لاہور پر دھاوابول کر ایمرجنسی کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی۔ ہسپتال ذرائع کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ مشتعل کارکنان پولیس اہلکاروں کا پیچھا کررہے تھے ، تاہم مظاہرین ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل نہیں ہوئے۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے جناح ہسپتال میں زیر علاج پولیس افسران و ملازمین کی عیادت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک و دیگر پولیس افسران

ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے زخمی پولیس جوانوں کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ افسران کو پولیس جوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ۔ ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارے بازوں ہیں، ملک کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ کارِ سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔دریں اثنا جہانیاں بائی پاس پر لودھراں ،خانیوال جی ٹی روڈ بلاک کرکے حکومت خلاف نعرے بازی کرنے پر تھانہ جہانیاں میں28افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں8افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ 20نامعلوم لکھا گیا ہے

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *