نویں سے بارہویں تک کلاسیں کب شروع ہوں گی ؟ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 19 اپریل سے نویں سے بارہویں تک کلاسز کا سلسلہ بحال کیا جائیگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات18مئی سے شروع ہوں گے، پہلی سے چوتھی ،چھٹی اورساتویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیمی سلسلہ جاری رکھاجائے گا۔پریپ سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک جماعتیں بند رہے گی۔ فیڈرل

ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جلداعلان کیاجائیگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بچے متبادل ڈیز پر اسکولز میں حاضرہوں گے ایس اوپیزکاخیال رکھا جائے گا، اسکولوں اورکالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، بسوں میں ایس اوپیزاورصفائی کاخیال رکھاجائیگا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *