گوگل میپ کے ذریعے دولہا کسی اور خاتون کی شادی میں پہنچ گیا‎

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا سے ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر گوگل میپ پر دیا ہوا راستہ ڈھونڈتے ہوئے دولہا غلط پتے پر کسی اور خاتون کی شادی والے گھر پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دن گاؤں میں ایک جگہ شادی تھی، کسی اور جگہ منگنی کی تیاری چل رہی تھی،اس کی وجہ سے دولہا الجھ گیا اور اس گھر میں پہنچا جہاں رسومات چل رہی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الفا نامی لڑکی جس کی منگنی کی تقریب جاری تھی ، اس کا کہنا ہے کہ جب اس نے مہمانوں کو دولہا

کےساتھ آتے دیکھا تو شدید حیرت ہوئی کہ وہ ان میں سے کسی کو نہیں جانتی تھی۔الفا کے مطابق ‘ میرے اہل خانہ نے دولہا اور دیگر مہمانوں کا احترام کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ جب وہ اسے تحفہ دینے کی تیاری کر رہے تھے ، اس وقت دولہا کے ساتھ آنے والے ایک شخص کو لگا کہ وہ غلطی سے اس مقام پر پہنچے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ گوگل میپ کے ذریعے دیا ہوا پتہ دیکھ کر یہاں آئے ہیں۔ دولہا اور دیگر باراتی نے غلطی پر الفا کے خاندان سے معافی مانگی اور پھر ان کی مدد سے صحیح مقام تک پہنچے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *