بااثر افسران نے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل کو چکمہ دیدیا شکایت کرنے والے ملازم کوہی نوکری سے فارغ کر وادیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے سیٹزن پورٹل پر سرکاری ادارے میں جعلی ڈگری اور ڈومیسائل ہولڈر آفیسر کی شکایت کرنے والے درجہ چہارم کے ملازم کو نوکری سے ہی فارغ کر دیا گیا ہے ،معلومات کے مطابق وزارتصنعت و تجارت کے ادارہ ،پیٹاک میں کرپشن اور اقربا پروری کے ساتھ جعلی ڈومیسائل اور ڈگری ہولڈر آفیسر کی سید نسیم نے وزیراعظم شکایت سیل میں رپورٹ درج کرائی جس کی چند دن انکوائری ہوئی اور بعدا زاں شکایت کرنے والے چھوٹے ملازم کو نوکری سے ہی فارغ کردیا گیا،مذکورہ متاثرہ شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اور کرپٹ افسران

بدستور اپنے عہدوں کو انجوائے کر رہے ہیں ،واضح رہے کہ سید نسیم نے پیٹاک کے تین افسران عمران جرال،کاشف جرال اور عرفان جرال کے جعلی ڈومیسائل جو کہ کوئٹہ سے بنوائے گئے تھے ان سے متعلق کوئٹہ میں بھی ایک کیس زیر سماعت ہے ،اس پر شکایت کی گئی تھی مگر بااثر افسران نے سیٹزن پورٹل کو ہی چکما دیکر شکایت کرنے والے ہی نوکری سے فارغ کروا دیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *