جس طرح میں نے ہیلمٹ اتارا مجھے لگا جیسے میں نے سنچری بنائی ہو، بابر اعظم کی سنچری پر محمد رضوان کے تاثرات

سنچورین ( آن لائن ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم نے اپنے کیریئر کی ایک دلچسپ اننگز کھیلی اور اس سے وہ بہت خوش ہوئے۔ ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ بابر کے سنچری سکور کرنے کے بعد اس کا احساس ویسے ہی تھا جیسے انہوں نے خود سنچری سکور کی ہو۔ محمد رضوان نے کہا کہ اپنی سنچری سے زیادہ بابراعظم کی سنچری کی خوشی ہوئی،جس طرح میں نے ہیلمٹ اتارا مجھے لگا جیسے میں نے سنچری بنائی ہو۔محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز

میں برتری حاصل کی ہے اور اس سے آخری میچ سے قبل انھیں بے حد اعتماد ملا ہے ،یہ برتری آنے والے میچ میں مضبوطی سے کھیلنے میں ہماری مدد کرے گی، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے لئے دعائیں مانگیں تاکہ ہم یہ سیریز جیتیں اور دورے کا بہترین اختتام کریں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *