جنید خان کے ویرات کوہلی کیخلاف سپیل نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا بھارتی فاسٹ بولر کیلئے پاکستان کے جنید خان آئیڈیل بن گئے

نئی دہلی ( آن لائن) بھارت کے نوجوان فاسٹ بولر کے لیے پاکستان کے جنید خان آئیڈیل بن گئے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلرز کی نمائندگی کرنے والے چیتن سکاریا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جنید خان کی بائولنگسے بہت متاثر ہوئے تھے۔ ایک انٹرویو میں 22 سالہ چیتن سکاریا نے کہا کہ جب 2012ء میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا تو جنید خان کے بائولنگ سپیل نے انہیں بہت متاثر کیا تھا۔نوجوان پیسر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی، روہت شرما، وریندر سہواگ اور مہندرا سنگھ دھونی جیسے بیٹسمین

تھے تاہم ان کے خلاف جنید خان نے زبردست بائولنگ کی اور سب کو آؤٹ کیا۔ چیتن سکاریا نے کہا کہ بس انہوں نے اسی وقت سے جنید خان کا رن اپ کو اختیار کیا اور کوشش کی ان جیسا ایکشن اپناؤں لیکن ایسا کرتے کرتے میرا اپنا ایکشن بن گیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *