جیب کترے کی ق لیگ کی جوائنٹ سیکرٹری سے انوکھی ہمدردی

لاہور( این این آئی)’’درد دل ‘‘رکھنے والے جیب کترے نے مسلم لیگ (ق) سنٹرل پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک کے پرس سے ہزاروں روپے کی نقدی نکال کر 4روپے کے سکے چھوڑ کر پرس پھینک دیا ۔تمکین آفتاب ملک نے بتایا کہ وہ رمضان المبارک کی خریداری کی غرض سے ایک مارکیٹ گئیں جہاں پر خواتین کا کافی رش تھا اسی دھکم پیل میں ہینڈ بیگ سے میرا پرس نکال لیا گیا جس میں بچوں کی فیس ، یوٹیلٹی بلز اور خریداری کی غرض سے ہزاروں روپے کی نقدی ، شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات موجود تھیں ۔

تمکین آفتا بکے مطابق گھر واپس آ کراپنے تمام کارڈ بلاک کرائے ۔ کچھ دیر بعد ایک کال آئی کہ آپ کا پرس ملا ہے جب میں مطلوبہ جگہ پر پہنچی تو پرس میں سے ہزاروں روپے کی نقدی غائب تھی جبکہ شناختی کارڈ ، دستاویزات او ر صرف چار روپے کے سکے موجود تھے ۔ پرس دینے والے شخص نے بتایا کہ انہیں یہ پرس دکان کے باہر سے ملا اور اس میں سے آپ کے وزیٹنگ کارڈ ملے جس کی و جہ سے رابطہ ممکن ہو سکا ۔تمکین آفتاب ملک نے سوشل میڈیا پر چار روپے کے سکے چھوڑنے پر جیب کترے کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *