شادی نہ کرنے پرشہزادہ ہیری کیخلاف بھارتی خاتون نے مقدمہ دائر کروادیا

لندن (این این آئی)برطانوی شہزاہ ہیری کیخلاف بھارتی خاتون نے مقدمہ دائر کرواتے ہوئے پولیس سے انہیں جلد گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوندر کور نامی بھارتی خاتون نے شہزادہ ہیری کے خلاف دائر مقدمے میں دعوی کیا کہ سوشل میڈیا پران سے ڈیوک آف سسیکس کے نام کے ایک اکاونٹسے رابطہ کیا گیا اور پھرشادی کے وعدے کیے گئے تھے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ خاتون نے پولیس پر زور دیا کہ وہ شہزادہ ہیری کو تحویل میں لیں تاکہ ان دونوں کی شادی ہوسکے اور اس میں مزید تاخیر نہ ہو۔رپورٹ میں

یہ بھی کہا گیا ہے کہ کور نے شہزادہ چارلس کو اپنے بیٹے سے شادی کے منصوبوں کے بارے میں بھی پیغامات بھیجنے کا دعوی کیا ہے۔ہریانہ کی ہائی کورٹ کے جسٹس اروند سنگھ سانگوان نے خاتون کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن میں شہزادہ ہیری سے شادی کا خواب دیکھنے والے ایک تصور کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالتی تحقیقات کے مطابق جس شخص نے شہزادہ ہیری بن کر اس خاتون سے شادی کے جھوٹے دعوے کیے وہ بھارت کے شمالی پنجاب کے ایک گاوں میں انٹرنیٹ کیفے سے بات کر رہا تھا۔خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے سابق ہالی ووڈ اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ 2018 میں شادی کی تھی اوران کیہان اس موسم گرما میں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ برطانوی شہزاہ ہیری کیخلاف بھارتی خاتون نے مقدمہ دائر کرواتے ہوئے پولیس سے انہیں جلد گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوندر کور نامی بھارتی خاتون نے شہزادہ ہیری کے خلاف دائر مقدمے میں دعوی کیا کہ سوشل میڈیا پران سے ڈیوک آف سسیکس کے نام کے ایک اکاونٹ سے رابطہ کیا گیا اور پھرشادی کے وعدے کیے گئے تھے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *