پی ٹی آئی نے این اے249 میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے این اے249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا اور پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا کی۔تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرمشیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی، درخواست میں پی ٹی آئی نے این اے249میں فوج تعینات کرنیکامطالبہ کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ این اے249میں پولنگ کادن

بھی تبدیل کیاجائے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے درخواست کی ہے کہ رمضان کے سبب 29 اپریل کاالیکشن اتوارکے دن کرلیاجائے، بلدیہ میں جس طرح جلاؤگھیراہورہاہے تو29اپریل کوکیاہوگا۔خرم شیرزمان نے کہا کہ تحریک انصاف سیالیکشن کمیشن کوزیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے، پی ایس88 میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔حلقہ این اے249میں سیکیورٹی صورتحال کودیکھ لیاجائے، پوری امیدہے کہ این اے249میں بڑی تعدادمیں ووٹ لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کروانا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ڈسکہ والی صورتحال پیداہو۔ این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *