3مسافر ٹرینوں میں سحری اور افطاری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے کے چیف کمرشل منیجر نے لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی 3 ایکسپریس مسافر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سحری اور افطاری کی سہولتیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی جن مسافر ٹرینیوں میں یہ سہولتیں فراہم کیجائیں گی ان میں جناح ایکسپریس، گرین ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مذکورہ تینوں ٹرینوں میں کیٹرنگ کے ٹھیکیدار نے افطاری اور سحری کے وقت مسافروں کو بہترین کوالٹی کا کھانا فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ یہ

بھی بتایا گیا ہے کہ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *