’’خیبرایجنسی کا سکھ دکاندار مسلمانوں کیلئے مثال بن گیا‘‘ رمضان المبارک میں منافع نہیں کما سکتا ، نرنجن سنگھ کی توبہ

اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک )40سال سے خیبر ایجنسی کے علاقے کا رہائشی سکھ خاندان نے رمضان المبار ک کے موقع پر مسلمان گاہکوں کو انتہائی کم ریٹ پر اشیاء فراہم کر کے تمام مسلمانوں کیلئے بہترین مثال قائم کر دی ۔ نرنجن سنگھ نے کہا ہے کہ ہم رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے موقعے پر مسلمانوں کو حکومتی نرخوں سے کم پر چیز بیچتے ہیں ،یہ دکان بروز جمعتہ المبار ک دن دن احترام میں بند رہتی ہے ۔ نرنجن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ مسلمان گاہک کو اچھی اور معیاری چیزبھی کم قیمت پر فروخت

کریں ۔ نرنجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی سے ہر عام آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا ہے ، بڑھتی مہنگائی اور بیروز گاری میں ہر شخص پریشان حال ہے ۔نرنجن کا کہنا تھا کہ رمضان المبار ک کے موقع پر مسلمانوںسے منافع نہیں کما سکتے بلکہ ہم رمضان المبار ک کے ماہ میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی مسلمان گاہک سے پیسے زیادہ نہ لیے جائیں بلکہ ہماری کوشش ہے کہ صاف ستھری چیز فراہم کریں ۔ اہل علاقہ نے بھی کہا ہے کہ نرنجن سنگھ کا خاندان پچھلے چالیس سالوں سے اپنی روایت پرقائم ہے ۔ نرنجن کی فیملی رمضان المبارک کے علاوہ محرم ، عید میلاالنبیؐ سمیت دیگر تمام مسلمانوں کے تہواروں پر مسلمانوں کو کم قیمت پر اشیاء فراہم کرتی ہے ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *