شادی کے بعد سوہائے علی ابڑو کی نئی لک کے چرچے


کراچی(این این آئی)حال ہی میں سابق کرکٹر حنیف محمد کے پوتے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی سوہائے علی ابڑو نے شادی کے بعد اپنی شخصیت بالکل ہی تبدیل کرلی ہے۔سوہائے شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہیں نہ ہی ان کی جانب سے اپنی شادی کی بارات اور ولیمے کی تصویر شیئر کی گئی ہیں تاہم اب انہوں نےنئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ شادی کے بعد اپنے نئے لک کی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے تصویر پر کوئی کیپشن دینے کے بجائے صرف ایموجیز پر اکتفا کیا۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں پھول،

سورج اور تربوز کے ایموجیز بنائے۔اداکارہ کے مداحوں کا ماننا ہے کہ سوہائے کی شخصیت اور خوبصورتی شادی کے بعد مزید نکھر گئی ہے۔



Leave a Comment