شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئیں ، حماد اظہر سےوزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر وزیرتوانائی بنادیا گیا جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروئی کے مطابق عمرایوب سے بھی وزارت توانائی کا چارج واپس لے کر وفاقی وزیراقتصادی امور بنادیاگیا جبکہ شبلی فراز کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری

کو وزارت اطلاعات کاقلمدان دے دیا گیا ہے۔یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے حماداظہر کو ‏نیا وزیر مقرر کیا تھا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاتھا کہ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے، ‏مہنگائی کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان مطمئن نہیں تھے اور وزیراعظم کو پریشانی تھی اسی ‏لیے حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے وزارت خزانہ کےعہدے سے ہٹایا گیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *