پنجاب کے اسپتال بھر گئے، کرونا مریض کراچی ریفر کیے جانے لگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 441 مریض سامنے آئے ہیں، اس سے 24 گھنٹوں میں مزید 68 مریض انتقال کر گئے، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 209 ہو چکی ہیں۔پنجاب کے اسپتال کرونا سے بھر چکے ہیں جس کےباعث ساہیوال کے 9 مریضوں کو تشويشناک حالت میں کراچی بھجوایا گیا اور پھر علاج مکمل ہونے کے بعد واپس پنجاب منتقل کردیا گیا۔سندھ سروسز اسپتال کے ایم ایس فرحت عباس نے نجی ٹی وی

کو بتایا کہ ساہیوال کے 9 مریض تشویشناک حالت میں کراچی لائے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مریضوں کو 14 لیٹر آکسیجن پر ایمبولینس کے ذریعے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جگہ اور تمام تر سہولیات مہیا تھیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پنجاب بھرمیں 60سال عمر سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔70سال عمرسے زائدافراد کو سنگل ڈوزویکسین لگائی جارہی ہے۔صوبہ بھرمیں ابھی تک ایک لاکھ چھتیس ہزارسے زائدہیلتھ کئیرورکرزکو پہلی اور83ہزارسے زائد ہیلتھ کئیرورکرزکوکوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔پنجاب بھرمیں ابھی تک تین لاکھ نوے ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کوکوروناویکسین کی پہلی اور 90ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *