اداکار ویویک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے

ممبئی (آن لائن) بھارت کی مقامی فلم نگری تامل کے معروف کامیڈین و اداکار ویویک اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر واڈاپالانی میں 59 سالہ اداکار ویویک کو گزشتہ شب گھر میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج تھے۔ ویویک نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ نامور اداکاروںکے ساتھ فلموں میں کام کیا جن میں رجنی کانت بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اداکار ویویک نے جمعرات کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی

تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی موت کی وجہ ویکسین کو قرار دیا تاہم ڈاکٹر نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ویویک کے انتقال کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نے بھی اداکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *