عدالت نے نجی ٹی وی کے صحافی کو اشتہاری قرار دے دیا

کراچی(این این آئی)کراچی کی عدالت نے جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے نادرا کو اسد کھرل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے کر اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی نے نجی ٹی وی کے صحافی اسد کھرل کے خلاف جے ایس انوسٹمنٹس کی پرائیوٹ کمپلین پر اشتہاریقرار دے دیا۔عدالت نے اسد کھرل کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور اسد کھرل کی گرفتاری تک کیس داخل دفتر کردیا۔جے ایس انوسٹمنٹس

کا موقف ہے کہ 2016 میں اسد کھرل نے نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کیا جس میں من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔عدالت نے اسد کھرل کو مسلسل غیر حاضر رہنے پر اشتہاری قرار دیا ہے۔اسد کھرل کے خلاف مقدمہ 2016 سے زیر سماعت ہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *