پاکستانی قوم کو یہ دن بھی دیکھنا تھا، رمضان بازار سے چینی خریدنے والے شہریوں کی انگلی پر پکی سیاہی سے نشان لگایا جانے لگا

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) پاکستانی عوام نے یہ دن بھی دیکھنا تھا کہ چینی کے لئے لائن میں لگنا پڑے گا اور چینی کی خریداری پر انگلی پر پکی سیاہی سے نشان بھی لگایا جائے گا، ذخیرہ اندوز نے مارکیٹ سے چینی غائب کرکے قیمتوں میں اضافہ کر دیا، رمضان سستے بازار میں چینی خریدنے کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ لمبی لائنوں کی تصویر بھی شیئر کی اور تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ چینی خریدنے کیلئے قطار بنائے کھڑے ہیں، چینی خریدنے کے

بعد ہر شخص کی انگلی پر پکی سیاہی سے نشان لگا دیا جاتاہے،جعلی حکومت کا حقیقی چہرہ اس تصویر میں دکھائی دیتاہے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *