پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر ہیوسٹن پولیس کے پہلے اسسٹنٹ چیف مقرر

ہیوسٹن (این این آئی)امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نڑاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکی پولیس کا پہلا اسسٹنٹ چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔یاسر بشیر پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنہیں ہیوسٹن پولیس میں اسسٹنٹ چیف کے عہدے پر فائز کردیا گیا جو گھریلو تشدد ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔امریکا میں یاسر بشیر وہپہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی نڑاد شہری ہیں جنہیں پولیس چیف ٹرائے فنر نے اسسٹنٹ چیف پولیس مقرر کیا، جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان کے امریکا میں قائم سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یاسر بشیر کی تقرری ایک اہم اعزاز

ہے۔ ہیوسٹن شہر ٹیکساس میں واقع ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکینِ وطن بستے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *