کالعدم تحریک کے سربراہ کا شناختی کارڈ بلاک، نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست شیڈول فورتھ میں شامل

اسلام آباد (این این آئی)کالعدم تحریک کے سربراہ کی جائیداد منجمد کردی گئی، نام بھی مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک کے رہنما کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ان کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہو گا۔مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سےپیشگی اجازت لینا ہوگی۔انہیں کہاں جانا ہے، کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینا ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک کے سربراہ کا شناختی کارڈ

بھی بلاک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں کرسکیں گے، کالعدم تحریک کے رہنما کسی قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔نیکٹا نے بھی تحریک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *