بھارت میں کورونا ٹیسٹ کرانے سے لوگوں کا گریز،کورونا وائرس کے لیے مختص قبرستانوں میں قبروں کی جگہ کم پڑنے لگی

نئی دہلی (این این آئی ) کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کا سنتے ہی بھارتی ریاست بہار کے ایک ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، ٹرین سے اترنے والے مسافر ٹیسٹ کروائے بغیر بھاگ کھڑے ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلسل تیسرے روز دو لاکھ سے زیادہ مریض سامنے آگئے، ایک ہزار سے زیادہ جان سے گئے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کے لیے مختص قبرستانوں میں قبروں کی جگہ کم پڑنے لگی۔ آسٹریلیا میں ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے باعث خاتون کی موت کے بعد کورونا ویکسینز کے محفوظ ہونے کا

جائزہ لیے جانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *