چینی کی67روپےفی کلو فروخت ۔۔ ۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے واضح کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب نے چینی کی 67 روپے فی کلو فراہمی کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔ شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب نے جاری بیان میںکہا کہ کین کمشنر سے چینی کی قیمت پر کبھی کوئی بات نہیں ہوئی،عدالت کے حکم پر ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے کلو دینی ہے جو نچلے طبقے کیلئے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے سوا جو چینی ہے اس کی فروخت میں رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ مارکیٹ میں چینی دستیاب ہوسکے ۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت

پر چینی بیچنے پر مجبور کررہی ہے جب کہ ڈیلر گرفتاریوں کے ڈر سے بھا گ گئے ہیں، بحران سنگین ہورہا ہے لہٰذا معاملہ بات چیت سے سلجھایا جائے۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *