امن و امان کی موجودہ صورتحال وزیراعظم کا قوم سے خطاب متوقع

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال ، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے، دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی بعض سیاسی و مذہبی جماعتیں بعض اوقات اسلام کوغلط استعمال کرتی ہیں اور اپنے ملک کو ہی نقصان پہنچادیتی ہیں۔مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائیں گے ، ملک میں توڑ پھوڑ اور مظاہروں سے ناموس رسالت کے

تحفظ کیلئے اچھا پیغام نہیں جائیگا،سیاسی اور دینی جماعتوں کا مذہب کو استعمال کرنا افسوس ناک ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں مارگلہ ہائی وے منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں توڑ پھوڑ اور مظاہروں سے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اچھا پیغام نہیں جائیگا، مظاہروں اور توڑ پھوڑ سے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ ہمار ا اپنا نقصان ہو گا ، میں انہیں واضح کردوں کہ یہاں سب نبی اکرم سے محبت کرتے ہیں، ہم سب کا مقصد ایک ہے، پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہماری قوم اپنے دین اور اپنے نبی ۖ سے محبت کرتے ہیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘جب ہمارے نبیۖ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو کیا حکومت کو تکلیف نہیں ہوتی، کس نے دلوںکو چیر کر دیکھا ہے کہ کسے زیادہ تکلیف ہوئی اور کسے کم۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس کام کے لیے دنیا میں ایک مہم چلانے کی ضرورت ہے، ملک میں مظاہرے کرکے توڑ پھوڑ کرکے مغرب کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ‘اس حوالے سے مسلمان ممالک کے سربراہان کوشامل کرکے ایک مہم چلائیں گے اس دباؤ کی وجہ سے یہ جو بار بار ہمیں تکلیف دی جاتی ہے اس میں تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ‘جب تک ہم اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کرتے رہیں گے اس سے اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلے گا، ہم جو مہم لائیں گے اس سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *