تحریک اور حکومت کا مقصد ایک لیکن طریقہ کار مختلف ہے، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں۔ شان رسالت ﷺ میں گستاخی سے تمام مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ جو کالعدم جماعت(ٹی ایل پی) کا مقصد ہے وہی حکومت کا مقصد ہے لیکن طریقہ کار مختلف ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی یہی چاہتے کہ دنیامیں کہیں بھیکوئی بھی آپ ﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرے۔ کالعدم جماعت اور ہمارےطریقے کار میں فرق ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ فرانس سے رابطے ختم کیےجائیں، پچھلے ہفتے افسوسناک حالات ہوئے،ا یک

جماعت کو دیکھ کر ایسا لگا شاید ان کو باقی پاکستانیوں سے زیادہ پیار ہے، یہ چاہتے ہیں کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے،جو مقصد انکا ہے وہی حکومت اور میرا مقصد ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سلمان رشدی نے اپنی کتاب میں آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کی۔ مغرب میں کچھ عرصے بعد یہی سلسلہ پھر شروع ہوجاتاہے۔ہر بار مظاہرےہوتے ہیں لیکن کچھ فرق نہیں پڑتا۔ کیا فرانس کے سفیر کے واپس بھجوانے سے یہ سلسلہ رک جائے گا۔ میں مغرب کو جانتا ہوں وہ بار باراظہار رائے کے نام پر یہی کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یورپ میں گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع ہونگے،فرانس کے سفیر کو واپس بھیجا تو کوئی دوسرا یورپی ملک ایسا ہی کرے گا۔ سفیر کو واپس بھیجنے سے فرانس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، کیا گارنٹی ہے کہ سفیر کو واپس بھیجنے سے دوبارہ گستاخی نہیں ہوگی۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *