’’جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات ‘‘ عمران خان نےگرین سگنل دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے گروپ کا 21 اپریل کو ہونے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کےحامی ارکان سےاعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی، حکومتی ‏کمیٹی کےارکان کے نام وزیراعظم عمران خان فائنل کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیرترین ملاقات کا فیصلہ ہو ‏گانجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق جہانگیر ترین کےمعاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے ‏درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور

رابطے میں ہیں جبکہ ‏وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔جہانگیرترین کےہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین ‏کا کہنا ہے کہ چاہتےہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو، سخت بیانات سےگریزبہت ضروری ہے۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم ‏عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی ‏لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *