عامر لیاقت لائیو پروگرام میں گرگئے، ویڈیو وائرل

کراچی (این این آئی)قومی اسمبلی کے رکن اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گرگئے ۔عامر لیاقت حسین نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں، تاہم ٹرانسمیشن میں مدعو کی گئی مہمان ایتھلیٹ اور سابق چیمپیئن نسیم حمیدکے ساتھ انہوں نے دوڑ لگائی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت جیسے ہی دوسرے رائونڈ کیلئے مڑے تو ان کے پائوں آپس میں الجھ گئے اور وہ فرش پر گھٹنوں کے بل گر پڑے، گرنے کے باوجود عامر لیاقت ریس جیت گئے تاہم ان کی یہ

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *