وزیراعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں، اس مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، مسلم امہ کے ساتھ مل کرعالمی سطح پرمہم چلا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امن وامان،سیاسی امور اور مہنگائی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔تحفظ ناموس رسالت ؐکے معاملے پر ہم سب ایک ہیں۔ناموس رسالت ؐ کےمعاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔تحفظ ناموس کے مسئلے

پر مسلم امہ کے ساتھ مل کرعالمی مہم چلا رہے ہیں۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو مذہبی معاملات پر سخت بیان بازی سے بھی روک دیا ہے۔اجلاس میں شہبازشریف کی لاہور ہائیکورٹ سیت ضمانت کے معاملے پر بھی بات ہوئی، ترجمانوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ضمانت سے قبل ہی واویلا مچانا شروع کردیا۔ترجمانوں کو شہبازشریف کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *