کالعدم تحریک کے سربراہ نے دھرنا ختم کرنے کی حامی بھر لی‎


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت اور کالعدم تحریک کے مابین مذاکرات میں مثبت پیشرفت،جماعت کے سربراہ نے دھرنا ختم کرنے اور 20اپریل کو لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک کے امیر نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کیساتھ ملاقات ہوئی جس میں انہوںنے 20اپریل کولانگ مار چ کی کال کوواپس لینے کی حامی بھر لی ہے ۔حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق ، گورنر پنجاب سمیت وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت شامل تھے ۔ مذاکرات

کوٹ لکھپت جیل میں سربراہ کے ساتھ ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ کالعدم جماعت کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعت نے وفاقی وزیر داخلہ کے استعفے کے ساتھ ساتھ اپنے سربراہ کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کالعدم جماعت نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم جماعت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کے قائدین فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے پر قائم ہیں جبکہ کارکنوں کی فی الفور رہائی کی بھی حکومتی وفد سے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے تاہم حکومتی وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے قائدین پر واضح کر دیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔



Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *