کالعدم تحریک کے 4 بڑے مطالبات سامنے آ گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم جماعت نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے استعفے کا مطالبہ کر دیا، نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعت نے وفاقی وزیر داخلہ کے استعفے کے ساتھ ساتھ اپنے سربراہ کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کالعدم جماعت نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیے۔ ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور کالعدم جماعت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ حکومتی وفد میں شیخ رشید، نور الحق قادری، گورنر پنجابچودھری محمد سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی

شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق کالعدم جماعت کے قائدین فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے پر قائم ہیں جبکہ کارکنوں کی فی الفور رہائی کی بھی حکومتی وفد سے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے تاہم حکومتی وفد نے کالعدم تحریک لبیک کے قائدین پر واضح کر دیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *