گھیرائو کے بعد اس وقت لال حویلی اور اسکے گردونواح کی کیا صورتحال ہے؟تازہ ترین تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)لال حویلی کا گھیرائوکرنے والے مشتعل مظاہرین نے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرہ ختم کردیا اورواپس روانہ ہوگئے، اے آر وائے نیوزکے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکے گھر لال حویلی کا گھیرائو کرنے والے کالعد ممذہبی تنظیم کے مظاہرین انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ پولیس اور رینجرز کی نفری لال حویلی کے باہر موجو د ہے ،یاد رہے اب سے کچھ دیر قبل مظاہرین نے لا ل حویلی کا گھیرائو کرکے شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے تھے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت

اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔تمام اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شاہراہ کوبلاک کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ترجمان پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کاساتھ دیں۔

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *